جوہر ٹاؤن ، 16سالہ نوجوان ریس کے دوران کار الٹنے سے جاں بحق ، ساتھی شدید زخمی
لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)جوہر ٹاؤن کے علاقہ ا ی ایم ای سوسائٹی میں ریس لگاتی کار الٹ گئی۔ کار سوار سولہ سالہ نوجوان ہلاک ہو گیا جبکہ اس کا ساتھی شدید زخمی حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہے۔پو لیس نے لا ش کو مردہ خا نہ میں منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔ پولیس کے مطابق ای ایم ای سوسائٹی میں دو گاڑیاں ریس لگا رہی تھیں کہ ایک کار کا ڈرائیور سپیڈ پر قابو نہ رکھ سکا اور گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی جس سے گاڑی میں موجود سولہ سالہ نوجوان عمر انوار احمد موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ اس کا ہم عمر ساتھی طیب شدید زخمی ہو گیا جیسے قریبی ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے نوجوان کے ورثا کارروائی نہیں کروانا چاہتے۔