صوبائی دارالحکومت ، چور ڈاکو دندناتے رہے، شہری لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور گاڑیوں سے محروم

صوبائی دارالحکومت ، چور ڈاکو دندناتے رہے، شہری لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور ...

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا ۔ذرائع کے مطابق ڈیفنس سی کے علا قہ بر کی روڈ میں امجد کے گھرمیں تین ڈاکو گھس آئے اور اہل خانہ کویرغمال بنا کر 5 لاکھ 45ہزار کی نقدی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔ سند ر کے علا قہ میں عمر کے گھر سے 4ڈاکو فیملی کو یر غما ل بنا کر 4لا کھ کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات اور مو با ئل فو ن،نو اب ٹاؤن میں افتخا ر کے گھر سے ڈاکو فیملی کو یر غما ل بنا کر 3لا کھ کی نقدی اور طلا ئی زیو رات اورکو ٹ لکھپت کے علا قہ میں عمر ان کے گھر سے 3لاکھ مالیت کی نقدی اور دیگر سامان چوری کر کے لے گئے اور اقبال ٹا ؤ ن میں ند یم اور اسکی فیملی سے1 لاکھ،ما ڈل ٹاؤن میں محسن اور اسکی فیملی سے 50ہز ار کی نقد ی ،چو ہنگ کے علا قہ میں آ فتا ب اور اسکی فیملی سے 65ہزار،مسلم ٹا ؤ ن میں خا لد سے35ہزار کی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیا گیا جبکہ شا دما ن میں فر ید،یکی گیٹ میں جا وید،مصطفی آ با د میں افضا ل،ما ڈل ٹاؤن میں فہد،جوہرٹاؤن میں نعما ن اور ٹبی سٹی میں شہر وزکی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید : علاقائی


loading...