مصری شاہ ، گھر پرقبضہ، 80 سالہ بوڑ ھا مکان مالک در بدر
لاہور(نامہ نگار )مصری شاہ میں مکان گروی پر لے کرقبضہ کرنے کے بعد نوجوان نے80سالہ بوڑھے مکان مالک اعجاز کو گھر سے نکال دیا، متاثرہ ضعیف العمر شخص نے مکان کے حصول کے لئے سول کورٹ میں دعویٰ دائر کردیاہے۔سول جج طاہرغنی کی عدالت میں مصری شاہ کے ایک معمر شخص اعجاز احمدنے اپنے وکیل کی وساطت سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اس نے گھوڑے شاہ میں واقع اپنے مکان کی پہلی منزل کاحصہ اپنی غربت کوختم کرنے کے لئے ذکریانامی شخص کو گروی دیا جس نے وہاں رہائش اختیار کرلی ،اسی دوران اس نے دیکھا کہ اس کا کوئی نہیں اوراس نے پورے مکان پر قبضہ کرلیا اور اس سے گھرسے نکال دیاہے ۔کارروائی کا حکم دیا جائے۔