سکیورٹی چیکنگ میں تعاون نہ کرنیوالے وکلاء کی ممبرشپ کی معطلی کا فیصلہ

سکیورٹی چیکنگ میں تعاون نہ کرنیوالے وکلاء کی ممبرشپ کی معطلی کا فیصلہ

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے وکلاء کے تحفظ کے لئے تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے سکیورٹی چیکنگ میں تعاون نہ کرنے والے وکلاء کی بار ممبرشپ معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ بار کی جانب سے یہ مشترکہ فیصلہ عدالتوں، کچہریوں اور وکلاء پر حملوں کے خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ ہائیکورٹ بار نے اس حوالے سے چیکنگ پر لڑنے والے وکیل کاشف حسین کی ممبرشپ بھی معطل کردی۔ لاہور ہائیکورٹ بار کی کابینہ کا کہنا ہے کہ کسی ایک وکیل کے لئے سیکڑوں وکلاء کی زندگیاں داؤ پر نہیں لگا سکتے۔ اگر وکیل اپنی کمیونٹی کا تحفظ چاہتا ہے تو اپنے آپ کو چیکنگ کے لئے پیش کرے ۔

مزید : علاقائی


loading...