ہائیکورٹ، دو بچیاں ماں کی تحویل سے لے کردادی کے حوالے کرنے کی استدعا مسترد

ہائیکورٹ، دو بچیاں ماں کی تحویل سے لے کردادی کے حوالے کرنے کی استدعا مسترد

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ نے دو بچیاں ماں کی تحویل سے لے کردادی کے حوالے کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے دونوں بچیوں کوماں کے پاس رہنے کی اجازت دے دی ہے ۔جسٹس سرداراحمد نعیم نے چونگی امرسدھوکی رہائشی فریدہ بانو کی درخواست پرسماعت شروع کی۔ بچیوں کی ماں نے عدالت میں بیان دیا کہ اس کاخاوند عظیم خرچہ طلب کرنے پراس پرتشدد کرتا ہے ،اس لئے وہ اس گھر نہیں جانا چاہتی ، عدالت نے دلائل سننے کے بعد بچیوں کوماں سے لے کر دادی کے حوالے کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔

استدعا مسترد

مزید : علاقائی


loading...