2کروڑ کا فراڈ ،سابق ایم پی اے کی انکوائری رکوانے کیلئے درخواست پرنوٹس

2کروڑ کا فراڈ ،سابق ایم پی اے کی انکوائری رکوانے کیلئے درخواست پرنوٹس

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ نے سابق ایم پی اے میاں شہبازاحمد اوراس کی بیوی کے خلاف 2کروڑ کے فراڈ کے معاملے پرمحکمہ انٹی کرپشن کی انکوائری رکوانے کے لئے دائردرخواست پرنوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین کے وکلاء کو 6مارچ کو دلائل کے لئے طلب کرلیا ہے۔جسٹس سرداراحمد نعیم نے سابق ایم پی اے میاں شہبازاحمد کی درخواست پرسماعت کی ، درخواست گزارکی جانب سے موقف اختیارکیاگیا کہ اس کا احمد نوازسے پلاٹ کی خریدوفروخت کے معاملے پرسول عدالت میں کیس زیرسماعت ہے، اب مدعی احمد نواز نے انکوائری کے لئے انٹی کرپشن کودرخواست دے دی ہے، درخواست گزارنے عدالت سے استدعا کی کہ محکمہ انٹی کرپشن کو اس کے خلاف انکوائری کرنے سے روکنے کاحکم دیا جائے۔

درخواست نوٹس

مزید : علاقائی


loading...