چار ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کا ترقی نہ ملنے کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع
لاہور(نامہ نگار خصوصی )چارایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججزنے او ایس ڈی بنائے جانے اورڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے عہدوں پرترقی نہ ملنے کے خلاف لاہورہائیکورٹ سے رجوع کرلیا،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججزمیاں مسعود،امجدعلی شاہ،فیصل رضاگیلانی اورمیاں خادم حسین نے خواجہ عبدالستارکاشرایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست موقف اختیارکیاہے کہ انہیں کوئی وجہ بتائے بغیر عدالتوں سے ہٹاکراوایس ڈی بنادیاگیا ہے جبکہ درخواست گزاروں کونظرانداز کرتے ہوئے جونیئرزایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججزکوڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججزکے عہدوں پر محکمانہ ترقی دے دی گئی ہے۔ درخواستوں میں استدعا کی گئی ہے کہ انہیں عدالتوں میں تعینات کرنے اورسنیارٹی کو مدنظررکھتے ہوئے انہیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججزکے عہدوں پرترقی دینے کاحکم دیا جائے۔
ہائیکورٹ سے رجوع