قتل میں ملوث ملزم کی ضمانت منظور
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے گرین ٹاؤن میں نوجوان کے قتل میں ملوث ملزم ماجد علی کی ضمانت منظور کر لی، جسٹس شاہد حمید ڈار نے ملزم ماجد علی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی،ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ گرین ٹاؤن پولیس نے ملزم ماجد علی کو نوجوان کے قتل میں ملوث کر دیا ، ماجد علی نے دکان ذیشان کو کرائے پر دے رکھی تھی ، قتل میں اصل ملزم اسامہ اور ابرار ملوث ہیں جو جیل میں ہیں ۔ عدالت نے قرار دیا کہ ملزم کا جائے وقوعہ پر موجود ہونا ثابت نہیں ہوتا۔