سپریم کورٹ،بھائی کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست واپس لینے پر خارج

سپریم کورٹ،بھائی کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست واپس لینے پر خارج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )سپریم کورٹ نے عمر رسیدہ بہن کی بھائی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر تے ہوئے ریمارکس دیئے کہ خواہش تھی کہ بہن بھائی میں صلح ہو جائے لیکن انسان کا بہت زیادہ پڑھے لکھے ہونا بھی ایک مسئلہ ہے ،جسٹس منظور احمد ملک کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے درخواست گزار خاتون سے استفسار کیا کہ کیا وہ چاہتی ہیں کہ ان کے بھائی کو جیل بھیج دیا جائے تو عمر رسیدہ درخواست گزار خاتون نے نفی میں سر ہلاتے ہوئے کہا کہ نہیں مگر ان کا چوری شدہ سامان واپس دلوایا جائے۔ عدالت نے دونوں بہن بھائیوں کو مصالحت کا وقت دیا لیکن عدالت کی بہن بھائیوں کے درمیان صلح کروانے کی کوشس بھی ناکام رہی، درخواست کی دوبارہ سماعت شروع ہونے پر فریقین نے بتایا کہ ان کے درمیان مصالحت نہیں ہو سکی تو جسٹس منظور احمد ملک نے ریمارکس دیئے کہ خواہش تھی کہ بہن بھائی میں صلح ہو جائے لیکن انسان کا بہت زیادہ پڑھے لکھے ہونا بھی مسئلہ ہے، عدالت اب قانون کے مطابق فیصلہ کرے گی، عدالت نے آبزرویشن دی کہ درخواست گزار کا مقدمہ درج نہیں ہو رہا تو وہ داد رسی کے لئے پرائیویٹ استغاثہ بھی دائر کر سکتی ہے، عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست خارج کرنے کا حکم دیا ۔
درخواست خارج

مزید :

علاقائی -