مجرموں کی بریت اور سزائیں بڑھانے کی اپیلیں سماعت کیلئے منظور
لاہور(نامہ نگار خصوصی )سپریم کورٹ نے دہرے قتل میں عمر قید کے دو مجرموں کی بریت اور سزائیں بڑھانے کی اپیلیں سماعت کے لئے منظورکر لیں۔جسٹس منظور احمد ملک کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے مجرموں شاہد اور عثمان کی بریت اور مدعی مقدمہ عبداللہ کی سزائیں بڑھانے کی اپیلوں پر سماعت کی،مدعی مقدمہ کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ مجرموں شاہد اور عثمان نے ٹیوب ویل پر نہانے کے جھگڑے پر عطا اللہ اور محمد اسرائیل کو گھر میں گھس کر قتل کیا اور ٹرائل کورٹ نے مجرموں کو ٹھوس شواہد اور گواہوں کے بیانات کی روشنی میں موت کی سزائیں سنائیں لیکن ہائیکورٹ نے غیر قانونی طور پر مجرموں کی سزائیں کم کیں ،ہائیکورٹ کا حکم کالعدم کیا جائے۔