صارف عدالت، ریاض بیٹری ہاؤس کے مالک کے خلاف ایک لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ

صارف عدالت، ریاض بیٹری ہاؤس کے مالک کے خلاف ایک لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار )صارف عدالت میں گاڑی کی بیٹری خراب دینے اور تبدیل نہ کرنے پر شہری نے ریاض بیٹری ہاؤس کے مالک کے خلاف ایک لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا ،فاضل جج نے 11مارچ کو مذکورہ مالک کوطلب کرلیاہے۔صارف عدالت میں ڈی ایچ اے کے رہائشی جاوید اقبال نے ریاض بیٹری ہاؤس کے مالک محمد ریاض کے خلاف ایک لاکھ روپے ہرجانے کا دعوے دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیاہے کہ اس نے اپنی گاڑی کے لئے بیٹری خریدی اس بیٹری کی باقاعدہ وارنٹی دی گئی لیکن اس نے جیسے ہی بیٹری کو گاڑی میں لگایا اس نے کام ٹھیک طریقے سے نہیں کیا ۔

مزید :

علاقائی -