ماڈل ٹاؤن کچہری ، چوری کے مقدمے میں ملوث ملزم کی ضمانت منظور

ماڈل ٹاؤن کچہری ، چوری کے مقدمے میں ملوث ملزم کی ضمانت منظور

  



لاہور(نامہ نگار )ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے چوری کے مقدمے میں ملوث ملزم حمزہ کی ضمانت منظور کر لی۔جوڈیشل مجسٹریٹ چودھری یوسف کے روبرواچھرہ پولیس نے ملزم حمزہ کے خلاف درج مقدمے کا چالان پیش کیا۔ملزم کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ پولیس نے ملزم کے خلاف بے بنیاد مقدمہ درج کیا ہے۔پولیس نے شہری کی درخواست پر نامعلوم افراد کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کیا تھا۔پولیس نے ملزم کوشک کی بنیاد پر گرفتار کیا ہے۔ملزم کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ پولیس تفتیش میں بھی ملزم کے خلاف کوئی جرم ثابت نہیں ہوا۔ضمانت منظور کی جائے۔عدالت نے تمام دلائل اور پولیس ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد ملزم حمزہ کی ضمانت منظور کر لی ہے۔

مزید : علاقائی


loading...