سپریم کورٹ ،بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مجرم کی سزائے موت کے خلاف اپیل خارج
لاہور(نامہ نگار خصوصی )سپریم کورٹ نے کمسن بچی کے اغوا ء برائے تاوان اور قتل کے مقدمہ میں ملوث مجرم کی سزائے موت کے خلاف اپیل خارج کر دی ہے۔جسٹس منظور احمد ملک کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے مجرم افتخار احمد کی بریت اپیل پر سماعت کی۔ایڈیشنل پراسکیوٹر جنرل نے موقف اختیار کیا کہ مجرم نے 11سالہ بسمہ کو اغواء کیا اور کمسن کے والد مراد علی سے دو لاکھ روپے تاوان بھی طلب کیا مگر مدعی مقدمہ نے مجرم کو 50ہزار روپے تاوان دیا ۔ پولیس نے مجرم کے قبضہ سے پچاس ہزار روپے تاون کی رقم بھی برآمد کی، ٹھوس شواہد کی روشنی میں سزائے موت کا حکم سنایا ہے۔عدالت نے سزائے موت کیخلاف اپیل خارج کر دی ۔
اپیل خارج