لڑائی جھگڑے کے مقدمے میں ملوث 3ملزمان راضی نامہ پر بری

لڑائی جھگڑے کے مقدمے میں ملوث 3ملزمان راضی نامہ پر بری

لاہور(نامہ نگار )ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے لڑائی جھگڑے کے مقدمے میں ملوث 3ملزمان کوراضی نامہ کی بنیاد پر بری کر دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ احسن رضا کے روبرو سمن آباد پولیس نے ملزمان کے خلاف درج مقدمے کا چالان پیش کیا،پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے خلاف پولیس نے لڑائی جھگڑا کرنے پر مقدمہ درج کیا تھا،دوران لڑائی ملزمان نے مدعی پر تشددکیا لہذاملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے جبکہ ملزمان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مدعی اور ملزمان میں غلط فہمی کی بنیاد پر جھگڑا ہوا تھا،ملزمان اور مدعی میں راضی نامہ ہو چکا ہوا ہے ۔

مزید : علاقائی


loading...