بیرسٹر عذرا پروین ڈرگ کورٹ کی جج تعینات

بیرسٹر عذرا پروین ڈرگ کورٹ کی جج تعینات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار )بیرسٹر عذرا پروین کو ڈرگ کورٹ کا جج تعینات کردیا گیا ہے ،انہوں نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھال کر باقاعدہ عدالتی کام شروع کردیا ہے ۔ یاد رہے کہ گزشہ 3ماہ سے عدالت کے مستقل جج نہ ہونے کی وجہ سے مختلف عدالتوں کے ججز نے بطور ڈیوٹی جج فرائض انجام دیئے اور صرف ضروری امور نمٹائے جبکہ دیگرمقدمات کی سماعت مستقل جج کی عدم موجودگی کی وجہ سے زیر التواء تھی اور سائلین مشکلات کا شکار ہورہے تھے ۔

مزید :

علاقائی -