لاہور پولیس کا لو کل آئی سافٹ ویئر تیار کر کے تمام بلدیاتی نمائندوں کو دینے کا فیصلہ

لاہور پولیس کا لو کل آئی سافٹ ویئر تیار کر کے تمام بلدیاتی نمائندوں کو دینے ...

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)لاہورپولیس کالوکل آ ئی کے نام سے سافٹ ویئر تیارکرنے کافیصلہ۔لاہورپولیس سافٹ ویئر کے ذریعے بلدیاتی نمائندوں اورمحلہ کمیٹیوں کیساتھ رابطے میں رہے گئی۔پو لیس حکام کاکہناہے کہ سافٹ ویئر کی مدد سے مشکوک افراداورکرائیداروں پرنظر رکھی جاسکے گی۔بتا یا گیا ہے کہ ابتدائی طورپرلوکل آئی سافٹ ویئرشہر میں موجود 35 سو سے زائد بلدیاتی نمائندوں کودیاجائیگا جس کی مدد سے مشکوک افراد اور کرائے داری نظام کو مانیٹر کیا جا سکے گا۔ دہشتگردوں کے خلاف جنگ جیتنے میں شہریوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔لوکل آئی سافٹ ویئر کی مدد سے بلدیاتی نمائندے اپنے علاقوں میں موجودکرائے داروں اور مشکوک افراد کے بارے میں انفارمیشن پولیس کیساتھ شیئر کریں گے۔پو لیس حکام کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان میں کمیونٹی پولیسنگ کے رول کواجاگرکرنا ہو گا۔

مزید : علاقائی


loading...