ملکی ترقی کیلئے انتہاپسندی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہوگا،نوید الحق ارائیں
ملتان(پ ر)مئیر ملتان چوہدری نوید الحق ارائیں و سیاسی رہنماؤں نے کہا ہے کہ دشمن قوتوں کو پاکستان کی ترقی اور خوشحالی ہضم نہیں ہورہی۔ملک سے دہشت گردی کا ناسور ختم کرکے دم لیں گے،معصوم شہریوں اور سکیورٹی اداروں کو نشانہ بنانے والے سفاک دہشت گرد کسی رعایت کےء (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )
مستحق نہیں ہیں،ترقی کے سفر کو آگے بڑھانے کیلئے معاشرے سے انتہا پسندی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہوگا،ان خیالات کا اظہار مئیر ملتان چوہدری نوید الحق ارائیں،سابق صوبائی وزیر چوہدری عبدالوحید ارائیں،لیگی رہنما حاجی بشارت شوکت،سابق ایم این اے شیخ طارق رشید،ملک انور علی،ڈپٹی مئیرز حاجی سعید انصاری،منور احسان قریشی ودیگر نے مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے ضلعی صدر شیخ واجد شوکت کی رہائشگاہ پر عشائیہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جبکہ اس موقع پر سابق ایم پی اے میاں عامر سعید انصاری،حاجی عبدالرحیم،عمران ارشد،احمد خان وٹو،خالد گیلانی،عمران انصاری،فیصل رحمان،فیصل ابراہیم،احتشام غوری،سلیم جٹا،ملک اکرم،محمد سلیم،خواجہ اعظم،ملک شبیر،افضل مغل،صلاح الدین،شیخ اصغر ودیگر بھی موجود تھے۔عشائیہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ پاناما کیس میں مسلم لیگ ن کی قیادت سرخرو ہوگی،دھرنے والوں نے ہمیشہ ملکی ترقی کیخلاف سازشیں کی،اپوزیشن جماعتیں منفی سیاست ترک کرکے ملکی ترقی اور خوشحالی کے سفر میں حکومت کا ساتھ دیں۔انہوں نے کہا کہ سی پیک خطے کیلئے گیم چینجر ہے۔اسی لئے دشمن قوتوں کو سی پیک منصوبہ ہضم نہیں ہورہا،سی پیک سمیت ملکی ترقی اور خوشحالی کے تمام منصوبے بروقت مکمل ہوں گے۔