ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں وکلاء کی ہڑتال،عدالتوں میں پیش نہ ہوئے

ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں وکلاء کی ہڑتال،عدالتوں میں پیش نہ ...

ملتان،مظفرگڑھ، میلسی،محسن وال(نمائندہ خصوصی،نمائندگان) ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن ملتان کی جانب سے علیحدہ صوبہ(بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

اورخود مختارہائیکورٹ کے مطالبات کیلئے گزشتہ روز ہڑتال کی گئی اور وکلاء مقدمات کی پیروی کے لئے عدالتو ں میں پیش نہیں ہوئے جس کی وجہ سے بیشتر مقدمات کی سماعت ملتوی کردی گئی ہے ۔اس ضمن میں بار عہدیداران کے مطابق جنوبی پنجاب کے ساتھ تخت لاہور کی جانب سے حقوق غصب کرنے،استحصال کرنے اورحقوق سے محروم کرنے کی پالیسی کے خلاف وکلاء نے جنوبی پنجاب کی عوام کے ساتھ ملکرعلیحدہ صوبہ حاصل کرنے کی تحریک شروع کررکھی ہے اورکامیابی تک تحریک جاری رکھی جائیگی۔اس ضمن میں گزشتہ روز ڈسٹرکٹ بارکی جانب سے مکمل عدالتی بائیکاٹ کیا گیاہے۔مظفرگڑھ سے نامہ نگار کے مطابق ڈسٹرکٹ بار مظفرگڑھ نے جمعہ کے روزسانحہ ڈیفنس لاہور کے خلاف فل ڈے ہڑتال کی اورمکمل عدالتی بائیکاٹ کیا ۔میلسی سے سپیشل رپورٹر کے مطابق میلسی بارایسوسی ایشن نے خود مختیارہائیکورٹ اورعلیحدہ صوبہ کے قیام کے مطالبے کے حق میں اورلاہورمیں ہونے والے بم دھماکوں کے خلاف مکمل ہٹرتال کی اوروکلاء مقدمات کی پیروی کیلئے عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے اس طرح کئی مقدمات کی سماعت نہ ہوسکی ۔محسن وال سے نامہ نگار کے مطابق بارایسوسی ایشن میاں چنوں کے وکلاء آج ہائیکورٹ بار کے الیکشن کی وجہ سے مکمل دن ہڑتال کریں گے اور کوئی وکیل عدالتوں میں پیش نہیں ہو گا واضع رہے کہ پنجاب بھر کی تمام ہائیکورٹس بارز کے سالانہ الیکشن آج ہو رہے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...