ویمن یونیورسٹی ملتان کی وائس چانسلر مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائرڈ ہوگئیں

ویمن یونیورسٹی ملتان کی وائس چانسلر مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائرڈ ہوگئیں

ملتان(سٹاف رپورٹر)ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہدہ حسنین کی مدت ملازمت گزشتہ روز ختم ہوگئی ان کی جگہ (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

قائم مقام کا چارج کسی کو نہیں دیا گیا شام تک انتظار کیاجاتا رہا کہ ڈاکٹر شاہدہ حسنین کی مدت میں توسیع کردی جائے مگر ایسا نہ ہوا ذرائع کے مطابق یونیورسٹی ایکٹ کے مطابق وائس چانسلر کی مدت ملازمت میں توسیع ممکن نہیں ہے اس لئے ڈاکٹر شاہد ہ کو توسیع نہیں دی گئی،اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر شاہدہ نے اپنا آخری روز مصروف گزرا ، انہوں نے متی تل روڑ پر بننے والے کیمپس کا دورہ کیا اور متعدد شعبوں کا افتتاح کیا انہوں نے ہاسٹل ون کا سنگ بنیاد رکھا ، جبکہ جدید لیبارٹریوں کا افتتاح کیا ، الیکٹریکل پینل کابھی افتتاح کیا اس موقع پرا نہوں نے کہا کہ چار سال کی مدت میں کوشش کی ہے کہ یونیورسٹی کے معاملات کو شفاف انداز میں چلائے جائیں ، اور اس کی پراجیکٹ کو مکمل کیا جائے جتنے فنڈزملے ہیں ان سے کام مکمل کرائے گئے دعا ہے مستقبل یہ یونیورسٹی انٹرنیشنل لیول کی بنے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...