حفاظتی انتظامات کیلئے فنڈز ندارد،ملتان زون کے دربار زائرین کیلئے سکیورٹی رسک

حفاظتی انتظامات کیلئے فنڈز ندارد،ملتان زون کے دربار زائرین کیلئے سکیورٹی ...

ملتان (رانا عرفا ن الاسلام سے) لاہور ، سہیون شریف ، سمیت ملک کے دیگر شہروں میں ہونے والے خود کش حملوں کے خلاف وزارت داخلہ کی جانب سے احساس مقامات پر سخت سیکورٹی فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے تھے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے ملتان میں ضلعی انتظامیہ (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

کی جانب سے درباروں کو سیکورٹی فراہم کرنے کے بجائے دربار حضرت شاہ شمس تبریر ، دربارحضرت مخدوم عبد الرشید حقانی کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا جبکہ دربار حضرت شاہ رکن عالم و دربار حضرت غوث بہاؤ الدین زکریا جزوی طور پر بند کیا گیا دوسرے دربار حضرت شاہ شمس تبریز کوکھول دیا گیا جبکہ دو دن کے بعد دربار حضرت ٖغوث بہاؤ الدین زکریا ملتانی اور دربار حضرت شاہ رکن عالم کو زائرین کے دوبارہ بند کر دیا گیا جس کو 12گھنٹے کے بعد دوبارہ سے کھول دیا گیا لیکن دربار حضرت مخدوم عبد الرشید حقانی گذشتہ ایک ہفتہ سے مسلسل بند ہے جس کی وجہ سے زائرین کو شدید مشکلات کاسامنا کر پڑ رہاہے بتایا جاتا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے درباروں کے حوالے سے رپورٹس تیار کی تھی جس میں دربار حضرت شاہ رکن عالم اور دربار حضرت غوث بہاؤ الدین زکریا ملتانی پر سیکورٹی کے ناقص انتظامات ہیں درباروں پر آمد کے لئے فرنٹ کے علاوہ بیک سائیڈ سے بھی راستہ موجود ہے جس کسی بھی قسم کے حادثہ کا باعث بن سکتی ہے اس لئے جلد سے جلد دربار وں پر آنے والے متبادل راستے فوری طور پر بند کئے جائیں اس سلسلے میں محکمہ اوقاف ملتان زون نے درباروں کی سیکورٹی کو سخت کرنے کے لئے تخمینہ لگا لیا ہے جس میں دربار حضر ت مخدوم عبد الرشید حقانی کے 25لاکھ روپے ، جبکہ دربار حضرت شاہ رکن عالم ، دربار حضرت غوث بہاؤ الدین زکریا ملتانی اور دربار حضرت شاہ شمس کی سیکورٹی کے لئے 71لاکھ روپے کا تخمینہ لگا دیا گیا لیکن ایک ہفتہ گزرنے کے باوجو تاحال بھی د اوقاف ہیڈ آٖفس کی جانب سے ملتان زون کے لئے فنڈ ز جاری نہیں کئے گئے ہیں جس کی وجہ سے درباروں کی سیکورٹی سخت کرنے کے لئے کسی قسم کے کام کا آغاز نہ ہو سکا ہے بتا یاجاتا ہے محکمہ اوقاف ملتان زون نے چھوٹے درباروں دربارحضرت تلوار شاہ ، دربار حضرت پیر اسماعیل ، دربار حضرت بہرام شاہ ، دربار حضرت بی بی پاک دامن ، دربا رحضرت شہدانہ شریف سمیت دیگر درباروں پر سیکورٹی فراہم کرنے کے لئے ہیڈآفس کو مراسلہ جاری کر دیا ہے جبکہ ضلعی سیکورٹی انتظامیہ نے ملتان زون میں موجود تمام چھوٹے درباروں کے سامنے لوہے کے بیرےئر لگانے کی ہدایا ت کی ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...