سرچ آپریشن‘ ملتان میں 3 کوٹ ادو میں 2 افراد گرفتار

سرچ آپریشن‘ ملتان میں 3 کوٹ ادو میں 2 افراد گرفتار

ملتان، کوٹ ادو، کوٹ سلطان( وقائع نگار، تحصیل رپورٹر، نامہ نگار)قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے ملتان، کوٹ ادو اور کوٹ سلطان کے مختلف علاقوں میں گذشتہ روز سرچ آپریشن (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

کیا اس سلسلہ میں ملتان سے وقائع نگار کیمطابق پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا تھانہ لوہاری گیٹ اور تھانہ کینٹ کے علاقوں میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقہ شاہ شمس دربار کے اردگرد کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا جبکہ تھانہ کینٹ کے علاقے ایئرپورٹ کے اردگرد سرچ آپریشن کیا گیا اس آپریشن کے دوران لوگوں کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نگاہ رکھی گئی ہر آنے جانے والے افراد کی مکمل تلاشی اور تصدیق کا عمل مکمل ہونے کے بعد جانے دیا گیا مذکورہ آپریشن کے دوران 3 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 1 رائفل، 2 میگزین ، 1پسٹل 30 بور مع 120 گولیاں اور ایک ناجائز اسلحہ بندوق بھی برآمد کرکے 120 گولیاں اور ایک ناجائز اسلحہ بندوق بھی برآمد کرکے متعلقہ تھانے کے حوالے کر دی گئی جو قانون کیمطابق کارروائی کریں۔ کوٹ ادو سے تحصیل رپورٹر کیمطابق پولیس کوٹ ادو سمت حساس اداروں اور سی ٹی ڈی کے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران کوٹ ادو کے مقامی ہوٹل سے کوئٹہ کے 2رہائشی زبیر کا سی اور ارباب ظفر کا سی کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقیل کر دیاگیا ہے، پولیس کوٹ ادو نے ہوٹل کے کمرہ کرایہ پر دینے والے ہوٹل منیجر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، کوٹ سلطان سے نامہ نگار کیمطابق کوٹ سلطان میں پنجاب پولیس اور حساس اداروں نے پہا ڑ پور ،کوٹ سلطان اور جمن شاہ اور پیر جگی شریف میں ناکہ بند ی کر کے مشکوک افراد کے خلاف سرچ آپریشن کیا ،اس دوران انہوں نے 29 مشکوک باشندوں کی بائیو میٹرک تصدیق کی جنہیں بعد ازاں شناخت کے بعد چھوڑ دیا گیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...