پاکستانی ایئر پورٹس کی سکیورٹی کا نظام بہتر بنانے کیلئے جاپان سے معاہدہ

پاکستانی ایئر پورٹس کی سکیورٹی کا نظام بہتر بنانے کیلئے جاپان سے معاہدہ

ملتان(جنرل رپورٹر)جاپان نے پاکستانی اےئرپورٹس پر سکیورٹی کا نظام بہتر بنانے کے لئے 44لاکھ ڈالر کی گرانٹ جاری کردی ‘جاپانی حکومت کی جانب سے جاری کردہ گرانٹ سے(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

ملک کے بڑے اےئرپورٹس پر چہرہ شناخت کا نیا سسٹم لگایا جائے گا ‘سکیورٹی نظام بارے معاہدہ گزشتہ روز طے پایا جس میں جاپان کے پاکستان میں سفیر مسٹر تاکاشی کورائی اور سیکرٹری معاشی امور طارق محمود پاشا نے معاہدے پر دستخط کئے‘ تقریب میں جاپانی سفیر نے پاکستان کے مختلف شہروں میں حالیہ ہونے والے دہشتگردی کے واقعات کی مذمت اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار بھی کیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...