پانامہ کیس میں نواز شریف کو بچایا گیا تو فیصلہ قبول نہیں کرینگے‘ جمشید دستی

پانامہ کیس میں نواز شریف کو بچایا گیا تو فیصلہ قبول نہیں کرینگے‘ جمشید دستی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفرگڑھ (نامہ نگار) پاکستان عوامی راج پارٹی کی مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس کی صدارت چیئر مین و رکن قومی اسمبلی جمشید احمد دستی نے کی ۔جس میں مرکزی سیکرٹری جنرل رانا محبوب اختر ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات رانا امجد علی امجد ،چوہدری عامر کرامت ،میاں عامر (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )
سلطان گوریا ،صابر عطاء تھہیم ،جعفر حسین بھٹہ ،عبدالستار ترین،ملک اجمل کالرو،محمد اقبال گوپانگ ،امان اللہ جعفر ،صوفی محمد ارشاد ،محمود اسلم ،ناصرعباس چوہان ،رانا اظہر اترا ،ایاز حسین کھیڑا ،کامران رسول بھٹہ،عرفان علی ،مرید عباس لغاری ،شبیر ساغر ،صفدر حسین قیصرانی ،عبدالرحمن ،قاری ذکاء اللہ ،میاں مظہر عباس ،ظفر اقبال گورمانی ،حافظ اصغر سعیدی ،ملک شہباز مونڈا ،راؤ مسعود ،میاں مسرور حسن ہاشمی ،ہدایت حسین شاہ ،ثناء اللہ خان ،رانا صفدر علی ،شفقت عطاء دستی،حافظ مدثر سمیت ،محمد صدام حسین،وکیل احمد موسیٰ خیل ،رانا اختر نون ،رانا خالد محمود ،سہیل اختر غوری ،بسم اللہ خان ،رانا دلشاد ،سعید ظفر کچھی ،جام غلام عباس ،پروفیسر عزیز احمد طاہر ،محمدگلزار سیال،شاہ رخ ہاشمی چوہدری حاجی سعد،ملک منور آفتاب ،صفدر منیس ،محمد ارشد ہمدانی ، سمیت ممبران کمیٹی وعہدیداران نے شرکت کی ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ منشورکا پہلا رف ڈرافٹ آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ8اپریل کو ملتان میں ہونیوالے جلسے کی اجازت کے لیے ہائیکورٹ ملتان بینچ میں رٹ دائر کر دی گئی ہے ۔اجلاس میں آئندہ الیکشن کے لیے الیکشن سیل قائم کرنے اور تنظیمی ڈھانچہ کو فعال بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین جمشیداحمد دستی نے کہا کہ دہشتگر دی آڑ میں سیاسی سرگرمیوں کو بند کر دینا کوئی دانش مندی نہیں پنجاب میں رینجرز کی تعیناتی کی حمایت کرتے ہیں ۔ لیکن اس کی آڑ میں کسی انتقامی کارروائی کی اجازت نہیں دی جا سکتی انہوں نے کہا کہ اگر عدلیہ نے پانامہ کیس میں نواز شریف اینڈ کمپنی کو بچا دیا تو یہ ملکی تاریخ کا تاریک دن ہو گا پاکستان عوامی راج پارٹی اس فیصلے کو قبول نہیں کرے گی چیئرمین نیب خود کرپٹ ہے اسے ہٹا یا جائے اور اس کے خلاف تحقیقات کی جائیں ۔اجلاس میں سانحہ مال روڈ لاہور ،چارسدہ کچہری ،سہون شریف ،کوئٹہ اور لاہور دیفنس دھماکوں میں پولیس ملازمین اورعام شہریوں کی جانوں کے تلف ہونے پر اظہار افسو س کرتے ہوئے دہشت گردی کے ان واقعات کی شدید مذمت اور شہداء کے لیے فاتح خوانی کی گئی۔
جمشید دستی