ملتان پولیس عوام کی جان ومال کی حفاظت میں بری طرح ناکام

ملتان پولیس عوام کی جان ومال کی حفاظت میں بری طرح ناکام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(وقائع نگار) ملتان پولیس ایک بار پھر ملتان کی عوام کے جان و مال کی حفاظت کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئی۔ ایک ہی روز میں چوری ڈکیتی کی 27مختلف وارداتوں میں شہری، موٹر سائیکلیں، موبائل فونز میٹر سوئی گیس، مال(بقیہ نمبر44صفحہ12پر )
مویشی و نقدی سمیت لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہوگئے۔ جبکہ پولیس شہریوں کو دلاسہ دینے کی خاطر مقدمات کا اندراج کرکے اپنی جان چھڑا بیٹھی۔ تھانہ کوتوالی میں بدرالزمان سے 3نامعلوم ڈاکووں نے 50ہزار چین لیئے۔ سعید کی موٹر سائیکل نامعلوم نے چوری کرلی۔ بھانہ بی زیڈ میں شاہ زیب کی موٹر سائیکل نامعلوم چورنے چوری کرلی۔ تھانہ نیو ملتان میں احمد حسن کی موٹر سائیکل نامعلوم چور نے چوری کرلی۔ عظیم کا موبائل فون نامعلوم نے چوری کرلیا۔ قطب پور آغا حسین کی نقدی نامعلوم چور نے چوری کرلی۔ تھانہ چہلیک میں موٹر سائیکل نامعلوم نے چوری کرلی۔ تھانہ بستی ملوک میں ظفر حسین کی موٹر سائیکل نامعلوم ڈاکوؤں نے چھین لی۔ تھانہ صدر جلال پور کے علاقے میں بخت علی کے مال مویشی 3نامعلوم نے چوری کرلئے۔ تھانہ شاہ شمس میں محمد بلال کی نقدی چوری ہوگئی۔ تھانہ ممتاز آباد میں طیب کی موٹر سائیکل، علی رضا، مصطفیٰ اور زاہد کے موبائل فونز اور نقدی نامعلوم نے چوری کرلی۔ تھانہ گل گشت مظہر، عبدالحمید شاہد، نوید ،فہد، عرفان،اویس ، جواد کے طلائی زیور، موٹر سائیکل موبائل فونز اور نقدی نا معلوم نے چوری کرلی ہے۔