این سی اے اور پنجاب یونیورسٹی بند ، رات گئے طالبات ہاسٹل بدر

این سی اے اور پنجاب یونیورسٹی بند ، رات گئے طالبات ہاسٹل بدر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ،مانیٹرنگ ڈیسک) شہر بھر میں قانو ن نافذ کر نے والو ں ادارو ں نے سیکورٹی خدشات کے پیش نظرسرچ آپریشن کے دوران 45 مشکو ک افرادکو حراست میں لے لیا ہے جبکہ نیشنل کالج اف آرٹس کا ہاسٹل سکیورٹی خدشات کے باعث ایک ہفتے کے لئے بند کر دیاگیاہے اور را ت کوطالبات سے ہوسٹل خا لی کروالیا گیا ۔ جبکہ پنجاب یونیورسٹی کو بھی غیر معینہ مدت کیلئے بند کردیا گیا اورتمام طلباء سے ہاسٹلز خالی کروا لیے گئے ذرا ئع کا کہنا ہے کہ را ت گئے شہر میں متعد د گرلز ہوسٹل خا لی کروائے جا سکتے ہیں ۔ تفصیلات کے مطا بق ممکنہ د ہشتگردی کے پیش نظر لاہور میں گھروں، مد رسوں ، گوداموں،بس اڈوں،پر سر چ آپریشن کے دوران شنا ختی کا رڈ نہ ر کھنے والو ں کو حرا ست میں لے لیا گیا ہے ۔ سرچ آپریشن کے دوران بائیو میٹرک مشینوں کے ذریعے لوگوں کے کوائف کی تصدیق کی گئی ۔سرچ آپریشن کے دوران 977گھروں,200کے قریب کرائے داروں اور تین ہزار سے زائد افراد کی چیکنگ کی گئی ہے ۔ دوسر ی جانب سیکورٹی خدشات کے باعث نیشنل کالج آف آرٹس جسے خا لی کروالیا گیا ہے اس با رے میں کا لج کی انتظا میہ کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے کی چھٹیاں دے دی گئی ہیں ۔سیکورٹی خدشات کی وجہ سے ہاسٹلز خالی کروائے گئے ہیں ۔کالج کے اساتذہ معمول کے مطابق کالج آتے رہے گے ۔ کالج میں تعلیمی سلسلے کا آغاز چھ مارچ سے ہوگا۔اگر سیکورٹی خدشات برقرار رہے تو چھٹیوں میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ہو سٹل کے خالی کروائے جا نے پر طلبا ء میں تشویش پا ئی جا تی ہے ۔ اور انہو ں نے اس با رے میں سخت ردعمل کا اظہا ر کیا ہے ۔ انہیں را ت گئے ہا سٹل سے نکا ل کر چلے جا نے کا کہنا کہا ں کا انصا ف ہے ۔ دوسری جا نب سیکیورٹی کے پیش نظر پنجاب یونیورسٹی کو بھی غیر معینہ مدت کیلئے بند کردیا گیا ،تمام طلباء سے ہاسٹلز خالی کروا لیے گئے ۔دنیا نیوز کے مطابق سیکیورٹی کے پیش نظر پنجاب یونیورسٹی کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کردیا گیا ،تمام طلباء سے ہاسٹلز خالی کروا لیے گئے ،پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام ہاسٹلز میں معمول کی تلاشی لی جارہی ہے،تمام طلباء کے شناختی کوائف چیک کیے گئے ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا ہے کہ عوام کے تحفظ کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں،تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی پولیس کی ذمہ داری ہے،کسی کالج یا یونیورسٹی کو ہاسٹلز خالی کرانے کا نہیں کہا ہے۔
این سی اے

مزید :

صفحہ اول -