قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی اجلاس میں قرآن پاک کی لازمی تعلیم کا بل منظور ہونا خوش آئند ہے، میاں مقصود احمد

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی اجلاس میں قرآن پاک کی لازمی تعلیم کا بل منظور ہونا ...

ملتان (سٹی رپورٹر)میر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصوداحمد نے کہاہے کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں قرآن پاک(بقیہ نمبر53صفحہ12پر )

کی لازمی تعلیم کابل منظور ہونا خوش آئند ہے۔ پہلی جماعت سے5ویں تک ناظرہ اور چھٹی جماعت سے12ویں جماعت تک مع ترجمہ قرآن پاک کی تعلیم کو نصاب میں شامل کرنے کاخیر مقدم کرتے ہیں۔دین اسلام سے دوری ہی اصل میں تمام مسائل کی جڑ ہے۔جب تک ہمارااللہ اور اس کے رسولؐ کے ساتھ رشتہ مضبوط نہیں ہوجاتااور قرآنی تعلیمات پر من وعن عمل درآمد نہیں کیاجاتاملک وقوم کو درپیش مسائل حل نہیں ہوسکتے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور سے ملتان پہنچنے پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔علاوہ ازیں جماعت اسلامی پنجاب کے زیر اہتمام دوروزہ تربیت گاہ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...