ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کی بھرتی کیلئے درخواستیں طلب

ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کی بھرتی کیلئے درخواستیں طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار) حکومت پنجاب نے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ  سروسز کی اسامی پر تعیناتی کیلئے درخواستیں طلب کر لی ہیں جس کیلئے اعلیٰ عہدے پر مینجمنٹ کا کم از کم 10 سالہ تجربہ ہونا ضروری ہے اس عہدے پر تعیناتی کیلئے آسامی کو مشتہر کر دیا گیا اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ و تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں انستھیسٹ ، ریڈیالوجسٹ، نیفرالوجسٹ ، کارڈیالوجسٹ سرجن کی 50،50 اسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کیلئے درخواست طلب کر لی گئیں ہیں۔