اقلیتوں کے تحفظ کیلئے قوانین موجود لیکن عملدرآمد نہیں ہوتا‘ شاہ محمود قریشی

اقلیتوں کے تحفظ کیلئے قوانین موجود لیکن عملدرآمد نہیں ہوتا‘ شاہ محمود قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی ہندو پنجائت کی دعوت پر عمرکوٹ میں شو مندر پہنچے مندر کا دورہ کیا اور درپیش مسائل کے حوالے سے معلومات لی اور ہندو برادری کے مذہبی تہوار شوراتری کے موقع پر تمام ہندو برادری کو مبارکباد بھی پیش کی ہندو (بقیہ نمبر54صفحہ12پر )
پنجائت کی جانب سے شاہ محمود قریشی کو روائتی پگڑی پہنائی گئی اس موقع پر حلیم عادل شیخ ، لال مالہی ، جئے پرکاش اکرانی سید کاظم علی شاہ اور دیگر بھی شو مندر کے دورے دوران ان کے ہمراہ موجود تھے ۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مند ر میں ہندو پنجائت سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قیام پاکستان سے لیکر آج تک کاروباری لحاظ سے ہندو کمیونٹی پاکستان میں ایک اہم کردارا دا کررہی ہے ہمیں ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہونا چاہے جس سے نفرتیں ختم ہونگی اور اتحاد پیدا ہوگا ہم سب متحد ہونگے تو دشمن ہم پر وار نہیں کرسکتا ، ہندو برادری عمرکوٹ تھرپارکر میں بڑی تعداد میں موجودہے اور صدیوں سے یہاں پر پرامن طریقے سے رہ رہے ہیں اقلیتوں کے تحفظ کے لیے قانون تو موجود ہیں لیکن ان پر عمل درآمد نہیں کیا جاتا ہندو برادری ایک پرامن قوم ہے میں محبت یکجہتی اور آپ کا پیغام اور آپ کے حقوق کا محافظ بن کر آج یہاں اس میلے میں شامل ہونے آیا ہوں جس طرح ہمارے لیے مساجد کی حفاظت اہم اسی طرح ہمیں مندروں کی بھی حفاظت کرنی ہے شاہ محموود قریشی نے کہا کہ میں تبدیلی اورنئی سوچ کا بیج بو نے آیاہوں اور یہ بیج بونے کے لیے میں نے پاکستان کا سب سے بڑا سب سے دور اور سب سے محروم حلقے کا انتخاب کیا ہے کیوں کہ یہاں اگر یہ فصل اگ گئی تو پاکستان کی کون سی مٹی ہے جہاں یہ پودا نہیں اگ سکتا ۔ تھر میں اعلانات کی حد تک ترقی ہوئی اعلان کے بعد کوئی ظاہر نہیں ہوا ملک کے وزیراعظم نے اربوں روپے کا اعلان کیا مگر تھر کی فلاح و ترقی کے لیے جو اعلان کیا گیا وہ پیسہ تھر والوں کو نہیں ملا ،میڈیا پر اعلانات کیے گئے کہ میٹھے پانی کی قلت ہے سات سو کے قریب آراوپلانٹ لگائے جائیں گے گوٹھوں میں میٹھا پانی فراہم کیا جائے گا ۔ لیکن کروڑوں روپے سرکار کے خزانے عوام کے ٹیکس کا پیسہ آراو پلانٹس پرلگادیا گیا مگر ان میں سے کئی آراوپلانٹ ناکارہ ہوچکے ہیں عوام کو آج بھی میٹھا پانی پینے کے لیے نہیں ملا مخدوم شاہ محمود قریشی چھ روزہ دورہ تھرپارکر مکمل کرکے کراچی کے لیے روانہ ہوگئے ۔