کنٹونمنٹ بورڈ کا اجلاس، ریڑھی والوں کو جگہیں الاٹ،خلاف ورزی پر جرمانے عائد کرنیکا اعلان

کنٹونمنٹ بورڈ کا اجلاس، ریڑھی والوں کو جگہیں الاٹ،خلاف ورزی پر جرمانے عائد ...

ملتان(جنرل رپورٹر)کنٹونمنٹ بورڈ کا اجلاس وائس پریذیڈنٹ ہمایوں اکبر کی زیر صدارت ہوا جس میں لیفٹیننٹ کرنل اے (بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

کیو لیاقت علی‘ کرنل نعیم‘ ممبر کنٹونمنٹ بورڈ سعید مونی‘ طارق نیاز‘ یعقوب شیرا‘ کنٹونمنٹ بورڈ کے چیف سینٹری انسپکٹر ‘کوآرڈینیٹر ناصر خان نے شرکت کی اجلاس میں وائس پریذیڈنٹ نے بتایا کہ کنٹونمنٹ ایریا میں چلنے والی ریڑھیوں کے لئے سالانہ فیس اے‘ بی اور سی کیٹیگری کے حساب سے عائد کی گئی ہے کم سے کم سالانہ فیس لگانے کا حکم نامہ اسٹیشن کمانڈر نے جاری کیا ہے وائس پریذیڈنٹ نے بتایا کہ ریڑھی والوں کو باقاعدہ جگہیں الاٹ کی گئی ہیں قواعدو ضوابط کی خلاف ورزی پر ایگزیکٹو آفیسر ریڑھی والوں کو جرمانہ کرے گا‘ انہوں نے بتایا کہ ریڑھی والوں کو جلد سالانہ ہاکر پاس جاری کردیا جاجائے گا نئی ہاکر فیس ماہانہ سے سالانہ کرکے 2500سے6000روپے تک طے کی گئی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...