فوجی عدالتوں میں توسیع ‘ ردالفساد کی حمایت کرتے ہیں‘ حنیف جالندھری
ڈیرہ غازیخان (بیورو رپورٹ)وفاق المدارس پاکستان کے ناظم اعلیٰ قاری محمد حنیف جالندھری نے کہا ہے کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی کے دشمن اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکتے فوجی عدالتوں کے اچھے نتائج برآمد ہوئے ہیں اور ان عدالتوں کے قیام میں توسیع ہونی چاہیے جبکہ پاک فوج کے(بقیہ نمبر32صفحہ7پر )
رد الفساد آپریشن کی مکمل حمایت کرتے ہیں یہ بات انہوں نے ڈیرہ غازیخان میں ڈی جی گرائمر سکول کے نیو کیمپس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے حالیہ واقعات پاکستان اور انسانیت کے دشمنوں کی کاروائی ہے جبکہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے اسے کسی ایک علاقہ یا مسلک سے جوڑنا غیر دانشمندانہ بات ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا کرپشن سے بہت بڑا تعلق ہے اور پاکستان کو پر امن بنانے کیلئے کرپشن کا خاتمہ کرنا ہوگا دریں اثنانجی سکول کے نیو کیمپس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قاری محمد حنیف جالندھری نے کہا کہ میرے لیے یہ انتہائی مسرت کا مقام ہے کہ میں یہاں ایک سکول کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوں کیونکہ انسان بلکہ سب مخلوق کیلئے علم سب سے بڑی دولت علم اور عقل سب سے بڑی نعمت ہے انہوں نے کہا کہ قر آن و حدیث اور فقی کا علم ہمارا مقصد جبکہ سائنس ٹیکنالوجی اور بزنس وغیرہ کا علم ہماری ضرورت ہے اس موقع پر ، ضیاء السلام زاہد قریشی ، کرنل (ر)جاوید اقبال عابد ، مولانا محمد اقبال رشید ، مولانا ابو بکر عبداللہ، پرنسپل ادارہ محمد شکیل نے خطاب کیاتقریب میں مولانا رشید احمد شاہجمالی ، مولانا غلام اکبر ثاقب ، مولانا مفتی محمد احمد شاہجمالی ، مولانا سید محمد اکبر شاہ بخاری ، مولانا غلام یٰسین شاکر ، مولانا قاری حماد اللہ حیدری، مولانا محمد یوسف علی ، مولانا عبدالرحیم اورحاجی عبدالرشیدپتافی سمیت معززین اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔