ترکی کے 136سفارتکاروں نے جرمنی میں پناہ کیلئے درخواست دیدی،جرمن میڈیا

ترکی کے 136سفارتکاروں نے جرمنی میں پناہ کیلئے درخواست دیدی،جرمن میڈیا

برلن(مانیٹرنگ ڈیسک)جرمنی نے کہا ہے کہ ترکی میں گذشتہ سال جولائی میں ہونے والی حکومت مخالف بغاوت کی کوشش کے بعد سے انھیں اب تک سفارتی پاسپورٹ رکھنے والے 136 افراد کی سیاسی پناہ کی درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔جرمن میڈیا کا کہنا ہے یہ تعداد اگست 2016 سے جنوری 2017 تک کی درخواستوں کی ہے،ترکی نے جرمنی سے کہا ہے کہ وہ کسی بھی فوجی اہلکار کو سیاسی پناہ نہ دے،خیال کیا جا رہا ہے کہ درخواست گزاروں میں ایسے بھی فوجی اہلکار شامل ہیں جو کہ جرمنی میں نیٹب کے فوجی اڈوں پر تعینات کیے گئے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جرمنی کی وزارتِ داخلہ نے ان 136 افراد کی نشاندہی نہیں کی ہے جنھوں نے سیاسی پناہ کی درخواست دیں ہیں،ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ کیا ان میں سے کسی کو پناہ دی گئی ہے یا نہیں۔

جرمنی

مزید : صفحہ اول


loading...