نجی سکول کے باہر 2 موٹر سائیکل سواروں کی مشکوک سرگرمیاں‘ تحقیقات کا دائرہ وسیع

نجی سکول کے باہر 2 موٹر سائیکل سواروں کی مشکوک سرگرمیاں‘ تحقیقات کا دائرہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(وقائع نگار)ممتاز آباد کے علاقے میں نجی سکول کے باہر دو مشکوک موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کی پراسرار سرگرمیاں شہری کی (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )
اطلاع پر پولیس سمیت حساس ادارے حرکت میں آگئے۔دونوں مشکوک افراد موٹر سئایکل سمیت فرار سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے مشکوک افراد کی تلاش شروع کردی گئی جبکہ تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیا گیا ہے اس بارے میں ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں گزشتہ روز (جمعہ) کو اسد کامران نامی شخص اپنے بچوں کو کیمبرج انٹرنیشنل سکول فیصل پارک صبح8بجکر 15سے20منٹ پر چھوڑنے آیا۔جہاں دو نامعلوم موٹر سائیکل نوجوانوں کو دیکھا۔وہاں قریب ہی آکر رکے اور جمعہ بازار کی جانب ایک موٹر سائیکل سوار جو پیچھے بیٹھا تھا اترا جانے لگا۔اسد کامران نامی شخص نے دیکھا کہ اس نے کپڑوں کے نیچے کوئی بیلٹ وغیر پہنی ہوئی ہے جو شک ہوا کہ وہ دہشت گردہوسکتا ہے مذکورہ نوجوانوں کی مشکوک سرگرمیوں پر نگاہ رکھتے ہوئے فوراً متعلقہ پولیس کو اطلاع دی گئی اطلاع ملتے ہی پولیس سمیت حساس ادارے حرکت میں آگئے جنہوں نے آتے ہی پورا علاقہ میں سرچ آپریشن کیا مگر اطلاع ملنے سے پہلے دونوں مشکوک افراد موٹر سائیکل سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جو تاحال نہ مل سکے۔پولیس نے نزدیکی جگہ سے لگے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی۔اور انکی تلاش شروع کردی پولیس اور حساس اداروں نے مشکوک سرگرمیوں کرنے والے دونوں نامعلوم افراد کے خلاف تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیا ہے اور علاقہ میں سادہ کپڑوں ملبوس پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیاں بھی لگادی گئیں ہیں۔