مقدمات کی جلد سماعت ملزمان کا بنیاد ی حق ہے سعید اللہ مغل

مقدمات کی جلد سماعت ملزمان کا بنیاد ی حق ہے سعید اللہ مغل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وہاڑی(بیورو رپورٹ+تحصیل رپورٹر)سیشن جج وہاڑی محمد سعید اللہ مغل (بقیہ نمبر23صفحہ12پر )
نے کہا ہے کہ مقدمات کی جلد سماعت ملزمان کا بنیا دی حق ہے ضلع بھر کی تمام عدالتوں کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ وہ انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے جیل میں مقید ملزمان کے مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ کریں یہ بات انہوں نے سینئر سول جج وہاڑی ملک رحمت علی کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل کے دورہ کے دوران مختلف بارکوں کا معائنہ کرتے ہوئے کہی اس موقع پر جیل سپرنٹنڈنٹ سید بابر علی اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس عبدا لصبور سکھیرا اوررضوان سعید گجر ہمراہ تھے ڈسٹرکٹ جیل معائنہ کے دوران ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد سعید اللہ مغل نے معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث 22ملزمان کی ذاتی مچلکوں پر فوری رہائی کا حکم دیا انہوں نے جیل کے حفاظتی انتظامات ،صفائی اور اسیران کو دی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا ا ظہارکیا اور بہتری کی کاوش کو جاری رکھنے کی ہدایت کی۔