موجودہ حکومت عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے کوشاں ہے‘ محمود قادر لغاری
کوٹ چھٹہ(نمائندہ خصوصی)ڈویژنل چیئرمین فوڈ کنٹرول ٹاسک فورس (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )
پاکستان مسلم لیگ ن کے ممبرصوبائی اسمبلی محمودقادرخان لغاری نے محمد عاشق خان میرانی اورحسن فاروق غلزئی کے ہمراہ حلقہ پی پی 246 یونین کونسل عالیوالااوریونین کونسل حیدرقریشی کے دورہ کے دوران مختلف ترقیاتی کاموں کے متعلق گفتگو کی بعدازاں انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے کوشاں ہے انہوں نے کہاکہ علاقہ کی ترقی ہمارے منشور کا پہلا جزوہے موجودہ دورحکومت میں بے مثال ترقیاتی کام ہورہے ہیں یوسی عالیوالامیں موجودہ دورمیں سات کروڑ روپے سے زائد کے ترقیاتی کام کیے ہیں جبکہ تاریخ گواہ ہے کہ آج تک مخالفین نے ایک اینٹ بھی نہیں لگائی اس موقع پر انہوں نے نوروالامیں سید انیس الحسن کی وفات دادے والامیں سجادحسین کی وفات غلام سرورچنگوانی کے واالد کی وفات کونسلرعمرکھرل کے بھانجے کی وفات ملک عبدالکریم ارائیں کی وفات حکیم ہبتانی کے چچا کی وفات غلام سروربھٹی کے سسراورخالق دادپٹھان کی بہوکی وفات پر ان کے لواحقین سے اظہارتعزیت کیا اورفاتحہ خوانی کی اس موقع پر ملک محمد عامر قاری شاہنوازفتح محمدخان بزدارالہی بخش برمانی ریاض حسین چنگوانی حافظ نوازچنگوانی غلام عباس بچوعنائت حسین ودیگر بھی موجودتھے.