دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سیاسی و عسکری قیادت ایک صفحہ پر ہے‘ نزہت عامر صادق
رحیم یار خان (ڈسٹرکٹ رپورٹر)آپریشن ردالفساد کا فیصلہ وزیر اعظم ہاؤس میں ہوا شرپسندوں کو پاکستان کی ترقی اور مسلم لیگ ن کی مقبولیت ہضم نہیں ہورہی کشمیر پر ترکی کی حمایت کے شکر گز ار ہیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیاسی وعسکری قیادت ایک صفحہ پر ہیں دہشت گردوں(بقیہ نمبر45صفحہ12پر )
کو انجام تک پہنچائیں گے لاہور دھماکے پی ایس ایل کے فائنل میں رکاوٹ ڈالنے کی سازش ہے جسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی مرکزی صدر پاکستان گرلز گائید ایسوسی ایشن کی نیشنل کمشنر و سینٹر محترمہ نزہت عامر صادق نے پاکستان مسلم لیگ ن کی ایم این اے محترمہ مائزہ حمید گجر کی رہائش گاہ پر آمد کے موقع پر خواتین کارکنان وسابق عہدیداران سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ اایم این اے مائزہ حمید گجر اسلام آباد میں موجود ہیں اور وہ پاناما کیس پر پارٹی کے موقف کو بہترین انداز میں پیش اور ڈیفنڈ کررہی ہیں رحیم یارخان روانگی سے قبل مائزہ حمید گجر نے مجھے اپنے گھر آنے کی دعوت دی میں تمام خواتین کارکنان وعہدیداران کی شکر گزار ہوں اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر میاں خالد شاہین ،ضلعی سیکرٹری اطلاعات میاں محمد شفیق الرحمن، مسلم لیگ لائرز ونگ کے رہنمامیاں غفاراحمد ندیم ایڈووکیٹ، چوہدری لیاقت علی،ڈاکٹر توقیر الحسن، میاں احمد شاہین ودیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اقتصادی راہ داری اور سی پیک منصوبہ سمیت دیگر ترقیاتی منصوبے فراہم کرکے ہماری حکومت نے ملک کو ترقی کی پٹڑی پر رواں دواں کردیا ہے اب خوشحالی ضرور پاکستانی قوم کا مقدر بنے گی ۔انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کی جانب سے آپریشن ردالفساد کا آغاز خوش آئندہ ہے جسے وفاقی اور تمام صوبائی حکومت کی مکمل حمایت حاصل ہے ۔وفد میں سابق ضلعی صدر محترمہ بانو سراج حیدر، انیلہ ضیاء،نسرین ریاض گجر، غزالہ وحید، شاہدہ یوسف، آمنہ بی بی ، حنا سردار، شاہانہ مر تضیٰ چوہدری، منیراں بیگم، صابرہ سلطانہ، نوشین ستار، غفوراں بی بی، فرزانہ مہک، میڈیم نسرین اختر، بشریٰ بیگم، عمارہ چوہدری، ساجدہ عاشق، نسرین گل، عابدہ حسین، عابدہ اکبر، آمنہ بی بی، فرحت امتیاز، ریحانہ شیخ، زبیدہ انور، عابدہ حسین ، حنا ابرار ،فرزانہ شہزادی ،نعیمہ رانا، نادیہ بی بی ، اسماء شہزادی، ایمن رانا، شہناز بیگم، زاہدہ بشیر، شمائلہ ناز، ضلع کونسل کی ممبران غزالہ شبنم(خانپور)، خالدہ اقبال(صادق آباد) ودیگر شریک تھیں۔تقریب سے ضلعی صدر میاں خالد شاہین ، سابقہ ضلعی صدر شعبہ خواتین محترمہ بانو سراج حیدر اور میزبان بشریٰ زاہد حمید نے بھی خطاب کیا ۔