قتل کے مقدمہ ملوث ملزم کو عمر قید‘ 2لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم

قتل کے مقدمہ ملوث ملزم کو عمر قید‘ 2لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم

میاں چنوں(نمائندہ خصوصی)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میاں چنوں نے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو عمر قید اور دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ،تفصیل کے (بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میاں چنوں سردار محمد اقبال ڈوگر نے تھانہ سٹی کے مقدمہ نمبر48/16بجرم302کے ملزم غضنفر علی ولد محمد ارشد آرائیں سکنہ فیصل ٹاؤن میاں چنوں کو عمر قید اور دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا ،استغاثہ کے مطابق ملزم نے اپنے سگے باپ محمد ارشد آرائیں کو اپنی زمینوں سے واپس آتے ہوئے راستے میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور ڈکیتی کا ڈرامہ رچاتے ہوئے خود کو بھی گولی مار کر زخمی کر لیا تھا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...