پی ایس ایل فائنل لاہور میں ہو گا یا نہیں؟ فیصلہ آج ہونے کا امکان

پی ایس ایل فائنل لاہور میں ہو گا یا نہیں؟ فیصلہ آج ہونے کا امکان

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک،آن لائن ) چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے کیلئے پر امید ہیں۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف میں ملاقات ہوئی ہے جس میں پی ایس ایل فائنل کے لاہور میں انعقاد سے متعلق بات چیت کی گئی۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی نے کہاکہ پنجاب حکومت اور پی سی بی فائنل لاہور میں ہی کرانا چاہتے ہیں۔ لاہور میں فائنل سے متعلق سیکیورٹی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیتے رہیں گے اور ہم پر امید ہیں کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہی ہوگا۔ذرائع کے مطابق پی ایس ایل فائنل لاہور میں ہو گا یا نہیں؟ فیصلہ آج ہونے کا امکان ہے۔

مزید : صفحہ اول


loading...