جوہری ہتھیاروں میں اضافے کا عندیہ

جوہری ہتھیاروں میں اضافے کا عندیہ
 جوہری ہتھیاروں میں اضافے کا عندیہ

  


واشنگٹن( آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوہری ہتھیاروں میں اضافہ کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایٹمی ہتھیاوں کے ذخائر بڑھائیں گے کیونکہ امریکا جوہری صلاحیتوں کے حوالے سے پیچھے رہ گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ روس کی جانب سے کروز میزائل کی تنصیب معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ پیوٹن کے ساتھ ملاقات میں اس معاملے کو اْٹھائیں گے، ٹرمپ نے شمالی کوریا کے میزائل تجربوں پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتحادیوں کے تحفظ کے لیے امریکی دفاعی نظام کی تنصیب کی جائے گی۔

مزید : صفحہ اول


loading...