خاتون سمیت 5افراد ٹریفک حادثات کی نذر، نوجوان نے خودکشی کر لی
کوٹ ادو، دائرہ دین پناہ، میاں چنوں، رحیم یار خان(نمائندگان) ٹریفک کے مختلف حادثات میں خاتون سمیت 5افراد دم توڑ گئے موٹر سائیکل نہ ملنے پر 20 سالہ نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی اس سلسلہ میں کوٹ ادو سے تحصیل رپورٹر کیمطابق تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ ہیڈ تونسہ کے قریب گزشتہ روز سندھو بچائر ترلا تحریک کے رہنماء ماہی گیرلیاقت شیخ جس نے ہیڈ کنارے مچھلی کی دکان بنائی ہوئی تھی دوکان بند کرکے اپنے بیٹے کاشف کے ہمراہ موٹر سائیکل پر اپنے گھر مغربی کنارے بستی شیخاں جا رہا تھا کہ پل کراس کرتے ہوئے کار نمبری 2975ایم ایل ڈبلیو سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں لیاقت شیخ اور کار سوار محمد وقاص موقع پر جاں بحق جبکہ کار سوار ڈراےؤر عبدالرحمٰن سمیت اسکی فیملی کے4افراد شدید زخمی ہوگئے جنھیں تشویش ناک حالت کے باعث تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو بعد ازاں اسے نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا،پولیس دائرہ دین پناہ نے کاروائی کا آغاز کر دیا ہے، دائرہ دین پناہ سے نامہ نگار کیمطابق وارڈنمبر14سی بستی نقدآبادکوٹ ادوکے رہائشی محمدوقارقریشی جبکہ دوسرے موٹرسائیکل پرمحمدعبید،محمدحمزہ اپنے دوستوں کے ہمراہ سیرکیلیئے تونسہ بیراج گئے ہوئے تھے جہاں پل پردونوں موٹرسائیکل سوارکارکواوورٹیک کرتے ہوئے آپس میں ٹکرانے کے نتیجہ میں محمدوقارقریشی موقع پرجاں بحق ہوگیاجبکہ محمدعبید،محمدحمزہ شدیدزخمی ہوگئے جنہیں تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کوٹ ادو میں طبی امدادکے بعدنشترہسپتال ملتان ریفرکردیاگیاجبکہ2معمولی زخمیوں کوطبی امدادکے بعدہسپتال سے فارغ کردیاگیا۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ اوتھانہ دائرہ دین پناہ جاویدخان ترک،اے ایس آئی امیراکبرودیگرپولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ کے علاوہ ہسپتال کوٹ ادوبھی گئے۔ میاں چنوں سے نمائندہ خصوصی کیمطابق میاں چنوں کے نواحی علاقہ 90موڑ کے قریب بورا روڈ پر دو موٹر سائیکل رکشہ آمنے سامنے سے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں ایک خاتون شکیلہ بی بی سکنہ 90چودہ ایل موقعہ پر جاں بحق ہو گئی جبکہ آٹھ افراد جن میں نازیہ بی بی ،شریفاں بی بی،شازیہ بی بی ،محمد شفیع،اشتیا ق احمد،شان،محمداحسان،محمد حنیف اور محمد حمزہ شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو ریسکیو1122نے فوری طور تحصیل ہسپتال میاں چنوں پہنچایا جہاں پر ایک زخمی کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا ۔رحیم یار خان سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کیمطابق چک140پی کارہائشی 60سالہ لیاقت علی جو اپنی موٹرسائیکل پرسوار ہوکر شہرجارہاتھا کہ منٹھارروڈ پر تیز رفتار ڈالہ ویگن نے کمادسے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی کوکراسنگ کے دوران بے قابو ہوکر اس سے جاٹکرا جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیاجسے ورثاء نے انتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد کے لئے رحیم یارخان ہسپتال منتقل کیاجہاں آئی سی یو وارڈ میں دو روز تک طبی امداد کے باوجود زخموں تاب نہ لاتے ہوئے لیاقت علی دم توڑگیا۔ رحیم یار خان سے بیورونیوز کیمطابق گلشن اقبال خانپور کارہائشی 20 سالہ حسنین جبار والد عبدالجبار سے نئی موٹرسائیکل خرید کردینے کی فرمائش کی انکار کردینے پر نوجوان حسنین جبار نے دلبرداشتہ ہوکر بھاری مقدارمیں گندم میں ڈالنے والی زہریلی گولیاں کھالیں حالت تشویشناک ہونے پر ورثاء نے رحیم یارخان ہسپتال منتقل کیاجہاں طبی امداد کے باوجود نوجوان حسنین جبار جانبر نہ ہوپایااور دم توڑگیا جبکہ اقدام خودکشی کرنیوالے چار افراد جن میں منظور آباد کا11سالہ محمدرمضان، موضع کوٹلہ دولت کا19سالہ یعقوب احمد،ماچھی گوٹھ کا22سالہ یاسین علی اورچک103پی کا 30سالہ راجی جی شامل ہیں۔ ان افراد کوحالت غیرہونے پر ورثاء نے طبی امداد کے لئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیاجہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔