گولی کا جواب گولی حالات خراب ہونگے

گولی کا جواب گولی حالات خراب ہونگے
 گولی کا جواب گولی حالات خراب ہونگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سری نگر (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیرفاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ گولی کے جواب میں گولی حالات کومزیدخراب کریگی ،کشمیرمیں حالات کی بہتری کیلئے مذاکرات ہی واحدراستہ ہیں۔سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیرفاروق عبداللہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کو بات چیت کرنی چاہیے اس کے علاوہ کوئی حل نہیں، پاکستان اوربھارت کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع ہونے کی امید کرتے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ گولی کاجواب برداشت،محبت اوربات چیت سے بھی ہوسکتاہے،گولی کے جواب میں گولی حالات کومزیدخراب کریگی،کشمیرمیں حالات کی بہتری کیلئے مذاکرات ہی واحدراستہ ہیں۔
فاروق عبداللہ

مزید :

صفحہ اول -