بھارتی فوج نے سرحدپر پاکستانی خاتون کو گولی مار دی

بھارتی فوج نے سرحدپر پاکستانی خاتون کو گولی مار دی

جموں / اسلام آباد(اے این این) بھارتی فوج نے سرحد عبور کرنے والی پاکستانی خاتون کودراندازقراردے کر گولی مار دی۔ بھارتی میڈیا رپورٹ میں بی ایس ایف کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے حوالے سے دعویٰ کیاگیا کہ جموں کی تحصیل اکھنور کے سیکٹر پرگوال میں ایک پاکستانی خاتون نے دراندازی کرنے کی کوشش کی جسے بی ایس ایف کے اہلکاروں نے روکنے کی کوشش کی اورخاتون کے نہ رکنے پر اسے گولی مار دی گئی۔بی ایس ایف نے یہ بھی دعویٰ کیاکہ پاکستان رینجرز کے ساتھ اجلاس میں خاتون کی تصاویر دکھائی گئیں اور پاکستان رینجرز نے اس کی لاش واپس لینے پررضامندی ظاہرکی ہے۔ بی ایس ایف کے عہدیدار کے مطابق خاتون کی لاش جلد پاکستان رینجرز کے حوالے کردی جائے گی۔ بی ایس ایف کے مطابق کتھوعہ سیکٹر میں مشکوک سرگرمی پر ایک پاکستانی باشندے کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

گولی مار دی

مزید : صفحہ اول


loading...