مقبوضہ کشمیر ،فورسز کے قافلے پر نامعلوم افراد کا حملہ، 3 اہلکار ہلاک لیفٹیننٹ کرنل سمیت 5 زخمی

مقبوضہ کشمیر ،فورسز کے قافلے پر نامعلوم افراد کا حملہ، 3 اہلکار ہلاک ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سری نگر ( آن لائن،اے این این،صباح نیوز) مقبوضہ کشمیر میں نامعلوم افراد نے قابض بھارتی فوج کے قافلے پر حملہ کر کے 3 فوجیوں کو ہلاک جبکہ افسر سمیت 5 کو زخمی کردیا۔ ایک خاتون بھی شہید ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق قابض فوجی اہلکار پٹرولنگ پر تھے کہ ضلع شوپیاں میں نامعلوم مسلح افراد نے فوجیوں کی گاڑی پر حملہ کردیا بھارتی میڈیا کے مطابق زخمی فوجی اہلکاروں میں سے 2 کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ رواں ماہ یہ بھارتی فوجیوں پر اس قسم کا چوتھا حملہ ہے۔دوسری جانب بھارتی فوج کے نہتے کشمیریوں پر مظالم نہ رک سکے ،احتجاجی مظاہرین پر فائرنگ اور لاٹھی چارج ، ایک درجن سے زائد کشمیری زخمی ہوگئے۔ 100 سے زائد شہریوں کو گرفتارکرلیا گیا۔ پولیس اور فوجی حکام کے مطابق شوپیاں ضلع میں ایک تلاشی مہم سے واپسی پر مولا چراگام کے قریب فوجی دستے پر حملہ کیا جس میں ایک عام شہری شہید اور تین فوجی ہلاک جبکہ ایک افسر سمیت پانچ فوجی ز خمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے ایک لیفٹننٹ کرنل کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان ایک گھنٹے تک شدید فائرنگ ہوئی جس کے دوران ایک گولی جاناں بیگم کو لگی۔ جو مکان کی تیسری منزل پر سو رہی تھی۔

مزید :

صفحہ اول -