افغا ن فورسز کی قندوز اور ننگر ہار میں کارروائی،28 شدت پسند ہلاک

افغا ن فورسز کی قندوز اور ننگر ہار میں کارروائی،28 شدت پسند ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کابل ( آن لائن ) افغانستان میں سیکورٹی فورسز نے مختلف کارروائیوں کے دوران 28 شدت گرد ہلاک کردیئے، دوسری جانب قندوز میں کارروائی کے دوران افغان جنگی ہیلی کاپٹر کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 28عسکریت پسند ہلاک ہوگئے، قندوز میں ہنگامی لینڈنگ سے ہیلی کاپٹر کو شدید نقصان پہنچا۔افغان میڈیا کے مطابق حکام نے بتایا کہ صوبہ قندوز میں فضائی اورزمینی کارروائیوں میں کم سے کم 10عسکریت پسند ہلاک اورمتعددزخمی ہوگئے۔یہ کارروائیاں ضلع امام صاحب اورقندوز میں کی جارہی ہیں۔اسی صوبہ میں افغان فوج کے جنگی ہیلی کاپٹر نے ہنگامی لینڈنگ کی تاہم اس دوران کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ یہ واقعہ دشت آرچی کے علاقہ میں پیش آیا۔ افغان حکام نے اس ضمن میں مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔صوبہ ننگرہارمیں مختلف کارروائیوں میں داعش کے 18عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ حکام کے مطابق یہ کارروئیاں کوٹ اورہسکہ مینہ کے علاقہ میں کی گئیں جس میں مزید فضائیہ کا استعمال بھی کیا گیا
شدت پسند ہلاک

مزید :

صفحہ اول -