انٹر پول کا بانی ایم کیو ایم کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے سے انکار

انٹر پول کا بانی ایم کیو ایم کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے سے انکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(اے این این ) انٹر پول نے بانی ایم کیو ایم کے خلاف ریڈ وارنٹ جاری کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق انٹر پول کی جانب سے وزارت داخلہ کو موصول ہونے والے تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں درج مقدمہ سیاسی نوعیت کا لگتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق انٹر پول نے ریڈ وارنٹ کیلئے ایف آئی اے سے چند سوالوں کے جواب بھی مانگے ہیں۔ وزارت داخلہ کی ہدایت پر ایف آئی اے نے انٹر پول سے ایم کیو ایم بانی کے ریڈ وارنٹ کی درخواست کی تھی۔ بانی ایم کیو ایم کیخلاف اگست 2016 میں اشتعال انگیز تقریر کے بعد کراچی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مزید :

صفحہ اول -