لاہورہائیکورٹ میں سکیورٹی انتظامات سخت، رینجرز تعینات کردی گئی

لاہورہائیکورٹ میں سکیورٹی انتظامات سخت، رینجرز تعینات کردی گئی

لاہور(نامہ نگار خصوصی )دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے بعد اور سکیورٹی خدشات کے پیش نظر لاہورہائیکورٹ میں سکیورٹی انتظامات سخت کردیئے گئے، رینجرز تعینات کردی گئی۔. موٹر سائیکلوں، وکلا کی اور پرائیویٹ گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی، کوئی بھی سائل شناختی کارڈ گیٹ پر جمع کرائے اور وزیٹر کارڈ حاصل کیے بغیر اندر نہیں جاسکے گا، کارڈ کسی دوسرے شخص کو بھی نہیں دے سکے گا۔ عدالت عالیہ کی انتظامیہ نے یہ اقدامات دہشت گردی کے حالیہ واقعات اور سکیورٹی خدشات کے پیش نظر اٹھائے ہیں۔ لاہورہائیکورٹ بار کے الیکشن کے پیش نظر لاہورہائیکورٹ میں رینجرز تعینات کردی گئی ہے، رینجرز کی تعیناتی کے لئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے ہائیکورٹ بار کی درخواست پر محکمہ داخلہ کو مراسلہ بھجوایا تھا، علاوہ ازیں ہائیکورٹ کے احاطے میں واقع چالیس سرکاری ملازمین کے کوارٹر اور احاطہ عدالت میں واقع کئی دکانیں بھی مسمارکی جارہی ہیں۔

لاہورہائیکورٹ

مزید : صفحہ اول


loading...