ڈیفنس دھماکہ گیس سلنڈرز کی لیکیج کے باعث ہوا،عدنان مسیح

ڈیفنس دھماکہ گیس سلنڈرز کی لیکیج کے باعث ہوا،عدنان مسیح
ڈیفنس دھماکہ گیس سلنڈرز کی لیکیج کے باعث ہوا،عدنان مسیح

  


لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) سانحہ ڈ یفنس میں زند ہ بچ جا نیو الے ہیڈ ویٹرعدنا ن ولدبشیر مسیح نے روز نا مہ پاکستا ن کے ساتھ خصو صی گفتگو کرتے ہو ئے بتا یا کہ وہ بند رو ڈ کا ر ہا ئشی ہے ۔ اسکا کہنا تھا کہ واقعہ کے وقت دوسری منز ل پر موجود تھا جہا ں اچا نک ایک زوردار دھما کے کے بعدوہ منزل زمین بو س ہوگئی اور اسکے اوساں خطاہو گئے اووہ اپنی ہو ش کھو بیٹھا تھااس نے ہمت کر کے بڑی مشکل سے خود کو ملبے سے با ہر نکا لا وہ شد ید زخمی ہو چکا تھا ۔اور اسے موت قریب سے نظر آر ہی تھی اسے نیشنل ہسپتا ل طبی امدا د کے لئے لا یا گیا جہا ں اسے ہوش آیا ۔عدنا ن کا کہنا تھا کہ دو روز قبل 5 گیس سلنڈر لا ئے گئے تھے جن کی گیس مسلسل لیکج ہو ر ہی تھی ۔اس بارت میں ما لک کو بتا یا بھی گیا لیکن کو ئی نو ٹس نہ لیا گیا ۔ وقوعہ کے روز ما لک اپنے بھا ئی کے ساتھ آیا تھا اور کھا نا کھا یا اس وقت بھی اسے بتا یا گیا کہ سلنڈر لیکج ہے جس پر انہو ں نے کہا کرتے ہیں کچھ ۔ عدنا ن کا کہنا تھا کہ کچن میں اس کے علاوہ کو ئی اور زند ہ نہیں بچا ۔ شبہ ہے با ہر کسی نے سگریٹ لگا یا جس وجہ سے د ھما کہ ہو گیا ۔

عدنان مسیح

مزید : صفحہ اول


loading...