سول سیکرٹریٹ میں پرائیویٹ گاڑیوں کا داخلہ بندکر دیا گیا

سول سیکرٹریٹ میں پرائیویٹ گاڑیوں کا داخلہ بندکر دیا گیا

لاہور(کرا ئم رپورٹر)سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پنجاب سول سیکرٹریٹ میں پرائیویٹ گاڑیوں کا داخلہ مکمل طور پر بند کر دیا گیا ، شہریوں کے شناختی کارڈ کے بغیر داخلے پر بھی پابندی ہو گی ۔ تفصیلات کے مطابق دہشتگردی کی حالیہ لہر کے بعد چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایت پر سول سیکرٹریٹ کی سکیورٹی کا از سر نو جائزہ لینے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے ۔ سول سیکرٹریٹ میں پرائیویٹ گاڑیوں کا داخل مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے اور جن گاڑیوں کو داخلے کیلئے سٹیکر زجاری کئے گئے تھے ان کو بھی از سر نو چیک کیا جارہا ہے ۔ سول سیکرٹریٹ آنے والے شہری بغیر شناختی کارڈ کے کسی صورت بھی اندر داخل نہیں ہو سکیں گے ۔

مزید : صفحہ اول


loading...