دہشت گردوں سے مقابلہ کر نے کیلئے شہرکے داخلی راستوں پر رینجر تعینات
لاہور(کرا ئم رپورٹر)دہشت گردوں سے مقابلہ اور سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے شہر بھر کے داخلی راستوں پر رینجر تعینات کردی گئی۔رینجرز کے جوان سگیاں پل اور راوی پل سمیت شہر کے تمام داخلی راستوں پر تعینات کیے گئے ہیں۔ رینجرز کے جوان شہر میں داخل ہونے والی مشکوک گاڑیوں اور افراد کی چیکنگ کررہے ہیں جبکہ پولیس کے جوان بھی رینجرکی مدد ک کیلئے موجود ہے۔واضح رہے کہ رینجرز کی تعیناتی دہشت گردی ایکٹ کے سکشن دو اور چارکے تحت کی گئی ہے جس کی منظوری کچھ روز قبل وزارت داخلہ نے دی تھی۔ 60 روز تک رینجر شہر میں فرائض سرانجام دے گی۔رینجرز کے جوان سگیاں پل اورراوی پل سمیت شہر کے تمام داخلی راستوں پر تعینات کی گئی ہے۔رینجرز کے جوان شہر میں داخل ہونے والی مشکوک گاڑیوں اور افراد کی چیکنگ کررہی ہے جبکہ پولیس کے جوان بھی رینجرکی مدد کے لیے موجود ہے۔رینجرز کی تعیناتی دہشت گردی ایکٹ کے سکشن دو اور چارکے تحت تعینات کی گئی ہے۔ ساٹھ روز تک رینجر شہر میں فرائض سرانجام دے گی۔