سکیورٹی صورتحال کے باعث کلر اینڈ کیمیکل نمائش منسوخ

سکیورٹی صورتحال کے باعث کلر اینڈ کیمیکل نمائش منسوخ

لاہور ( کامرس رپورٹر)سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پنجاب حکومت نے لاہور میں ہونے والی تجارتی سر گر میوں پر پابندی لگا دی ہے جس کے پیش نظر آج ایکسپو سنٹر میں ہو نے والی تیسری کلر اینڈ کیمیکل نمائش کو منسو خ کر دیا گیا ہے بتایا گیا ہے کہ ایکسپو سنٹر میں ہونے والی تین روزہ کلر اینڈ کیمیکل نمائش میں پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک سے مندو بین کی کثیر تعداد نے شر کت کرنا تھی تاہم حکومت پنجاب کی ہدایت پر پو لیس کے اعلی حکام نے ایکسپوسنٹر انتظامیہ کو انتباہ کیا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایکسپو سنٹر میں ہونے والے تمام پر وگرام غیر معینہ مدت کے لیے منسو خ کیے جائیں۔

مزید : صفحہ اول


loading...