مصباح الحق اور یونس خان اب گریڈ ’ٹو‘ کرکٹ کھیلیں گے

مصباح الحق اور یونس خان اب گریڈ ’ٹو‘ کرکٹ کھیلیں گے

لاہور (سپورٹس رپورٹر ) ایک ایسے وقت میں جب ہر جگہ پاکستان سپر لیگ سیزن ’ٹو‘ کی بات ہو رہی ہے، پاکستان فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی کے لیے ایسوسی ایشن اور محکموں کی ٹیمیں واپس آنے کی جدوجہد میں مصروف ہیں۔خاص بات یہ ہے کہ 7مارچ سے شروع ہونے والے قائد اعظم ٹرافی گریڈ ’ٹو‘ سیزن کیلئے ٹیسٹ ٹیم کے دو بڑے نام کپتان مصباح الحق اور ریکارڈ ساز بیٹسمین یونس خان کھیلنے پر رضا مندی ظاہر کر چکے ہیں۔مصباح الحق فیصل آباد اور یونس خان ایبٹ آباد کی جانب سے گریڈ ’ٹو‘ کرکٹ کھیلتے نظر آئینگے، دونوں کھلاڑیوں کی دورہ ویسٹ انڈیز سے قبل تیاری سے زیادہ توجہ اس بات پر مرکوز ہے کہ اپنی ٹیموں کو چیمپئن بنوا کر ایک بار پھر قائد اعظم ٹرافی گریڈ ’ون‘ میں جگہ دلوا دیں۔بہتر ٹیسٹ میچوں میں10سنچریوں کے ساتھ4951رنز اسکور کرنے والے مصباح الحق کچھ عرصے پہلے اقبال اسٹیڈیم فیصل آبادمیں صحافیوں سے گفتگو میں اس بات کا تذکرہ کر چکے ہیں کہ جس فیصل آبادنے پاکستان کرکٹ کو ان سمیت سعید اجمل، محمد حفیظ اور کئی ٹیسٹ کرکٹرز دئیے، آج یہ ٹیم فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کیلئے کوالیفائی راؤنڈ کھیل رہی ہے۔کچھ ایسا ہی معاملہ ایبٹ آباد کے ساتھ بھی نظر آتا ہے، جہاں سے ٹیسٹ کرکٹرز یاسر شاہ اور جنید خان کھیل کر پاکستان ٹیم تک پہنچے اور آج ایبٹ آباد ریجن گریڈ ’ٹو‘ ٹورنامنٹ کھیل رہا ہے۔

Ba

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...